Quantcast
Channel: وائیس آف ٹورنٹو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 52

شیروانی کی تڑپ ، اسٹیج تیار ، شیخ رشید مزاحیہ فنکار

$
0
0

afarooquiیہ کیسا کریک ڈاﺅن ہے ؟ یہ کہنا ہے ہمارے چوہدری شجاعت صاحب کا ، کہتے ہیں کہ ہمارے کارکن تو پکڑے ہی نہیں جا رہے ہیں ۔۔ اُدھر پنجاب پولیس کوشش میں ہے کہ شیخ رشید کو پکڑ لے تو کم از کم پوری عوامی لیگ تو سمجھو اندر ۔۔

صدر ممنون حسین نے بھی مطالبہ کر دیا ہے کہ کوئی میرے استعفی پر دھرنا وغیرہ کی دھمکی دے کر مجھے ایوانِ صدر سے آزاد کروائے۔ ویسے غیر جانب داری سے دیکھا جائے تو قوموں کی زندگی میں بے یقینی کا خاتمہ اور حکومت کا تسلسل معاشی و سماجی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے۔۔۔

کبھی الیکشن کے حلقوں کو لے کر ، اور کبھی زیرِ سماعت عدالتی کیس کے باوجود پانامہ کو لے کر۔ سمجھ نہیں آتا کہ شیروانی کی تڑپ کیسی ہے ، عجب پریم کی گجب کہانی ۔۔

شیروانی کی تڑپ میں تحریکِ انصاف کی سولو فلائٹ ٹیک آف کرتی دکھائی نہیں دیتی ، ایک طرف تو کراچی کی بے رخی ہے ، دوسری جانب لاہور کے عوام بے اعتنائی ،

سب سے بڑھ کر ملک بھر سے عوام کی عدم دلچسپی ، بس تفریح طبع کے لئے ایک عدد اسٹیج ڈرامہ تیار ، شیخ رشید مزاحیہ فنکار،ایک آدھ گلوکار اور ایک حمزہ اداکار ۔۔جنون کے سلمان ۔دنیا حیران ۔۔

کہتے ہیں کہ تین چار سو افراد بنی گالہ کے باہرڈیرہ ڈالے بیٹھے ہیں، او ظالما اتنے توکراچی کی ناگن چورنگی پر صبح صبح مستری بیٹھے ہو تے ہیں ، خوامخواہ تحریک کے ٹائیگر باہر سو رہے ہیں ۔۔۔ جبکہ اصل ٹائیگر ”شیرو“ نرم و دبیز قالین پر سکون کی نیند لے رہا ہے ۔۔۔

ٹی وی چینلز پر لائیو پنجاب کی پولیس کی آنیاں جانیاںسب ہی دیکھ رہے ہیں ،انہوں نے جو ہاتھ لگا پکڑ کر سب کو اندر کر نا شروع،کر دیا خیر مٹی پاو ، اور شہد کھا کر ٹُن نیند سو جاﺅ۔۔ ویسے شہد تو گنڈا پور لا رہا تھا ۔۔

ُسنا ہے عارف علوی گڈاپ سے مچھلی لے کر پہنچنے والے ہیں ۔۔نعیم الحق احتیاطا چھوارے حسبِ عادت لے کر بنی گالا جارہے ہیں ۔۔ اور مراد سعید بس شیو کروا کر پہنچ چکا ہے ۔

اُدھر لاہور کے عشاق نے جب سے یہ سنا ہے کہ بنی گالہ کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے انہوں نے کھلی چھت پر عشق لڑانے سے پرہیز کرلیا ہے ۔۔ ویسے بھی گوگل اسٹریٹ ویوپر پہلے ہی بہت کچھ نشر ہو چکا ہے ۔

ایک عدد شیروانی تو چوہدری نثار نے بھی استری کے لئے دے رکھی ہے ، ایک طرف ان کے دل میں لڈو پھوٹ رہے ہیں تو دوسری جانب پرویز رشید کے آنسو بن گئے موتی ، نواز شریف کہتے پھر رہے ہیں ابنِ مریم ہوا کرے کوئی ۔۔۔

راحیل شریف سے اُمیدیں ، پاک چائنا کاریڈور کی آڑ ، بیڑہ ہونے لگا پار، یار یہ ہو کیا رہا ہے ؟

دیکھا جائے تو ن لیگ والوں سے بھی پوچھنا بنتا ہے کہ بھائیوں گورنر ہاﺅس پر کس نے دھاوا بولا تھا ؟ ایوانِ صدر کے گیٹ کس نے پھلانگے تھے ؟ اقتدار کے لئے بینظر اور نصرت بھٹو کے خلاف گھٹیا اور واہیات زبان کس نے استعمال کی تھی ؟

کبھی اپنے گریبان میں بھی جھانکیں ذرا ۔۔

محرم الحرام اور یادِ حسین ، اسلام ہر کربلا کے بعد زندہ کہاں ہوتا ہے ، اب تو شیعہ ہر کربلا پر شہید ، ان کو دھمکیاں دینے والے مولوی آزاد ، سب پر تودفعہ ایک سو چوالیس، لیکن مولانا صاحب مستثنی ۔ جان کیری کیوں نہ کہے کہ ”ڈو مور“ ، سمجھ نہیں آئی ۔۔۔ او کیندا ہے ہور کرو ہور ۔۔۔ ڈو مور ۔۔

ایک ہی گھر سے پیاروں کے چار جنازے میڈیا دکھا نہ سکا ، کیونکہ وہ مصروف تھے کہ عمران کے پُش اپس کی کسی طرح لائیو کوریج ہو جائے، ایک چینل حکومت کا پیروکار ، تو دوسرا تحریک انصاف کی پرچار میں مصروف ، جبکہ پی ٹی وی پر سنڈی مارنے کے طریقے دیکھیئے ، ابصار عالم کہاں ہو آپ ؟

آج کل کینیڈا اور یورپ کا رومانس عروج پر دکھائی دے رہا ہے ، دو طرفہ باہمی تجاری معاہدہ ایک تاریخ ساز قدم ، اسٹیفن ہارپر کے خواب کی تعبیر جسٹن ٹروڈو کے ہاتھ ، حکومتی پالیسیوں کے تسلسل کے ثمرات شاید اسی کو کہتے ہیں ۔۔

کاش ہمارے سیاستدان کم از کم اس پہلو پر ہی غور کرلیں اوراپنے مفاد کو پیچھے رکھ کر ملکی مفاد کو سامنے رکھیں تو ہم بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کینیڈا کی طرح کھڑے ہوں گے۔۔

ہمیں تو بس ایک یہ خطرہ ہے کہ کوئٹہ شہادتوں ، اور کراچی میں اہل تشیع پر حملوں کے باوجود اگر سونامی یونہی بڑھتا رہا تو طالبان دوست حضرات کچھ اور ہی چاند نہ چڑھادیں ۔۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔ آمین ۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 52

Latest Images

Trending Articles